Fri, Jun 5, 2026 Watch Live
Effy Jewelry

وفاقی وزیر ریلوے   کا سنٹرل پولیس آفس ریلویز لاہور کا دورہ، جعفر ایکسپریس اور ریلوے پولیس کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی

وفاقی وزیر ریلوے   کا سنٹرل پولیس آفس ریلویز لاہور کا دورہ، جعفر ایکسپریس اور ریلوے پولیس کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی

Editor

1 year ago

Voting Line
وفاقی وزیر ریلوے   کا سنٹرل پولیس آفس ریلویز لاہور کا دورہ، جعفر ایکسپریس اور ریلوے پولیس کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی
 
لاہور۔15مارچ  (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ہفتہ کے روز یہاں سنٹرل پولیس آفس ریلویز کا دورہ کیا،ریلوے پولیس کے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور جعفر ایکسپریس سمیت ریلوے پولیس کے دیگر شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر انہوں نے وطن عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ وفاقی وزیر نے سنٹرل پولیس ریلویز کے احاطے میں شجر کاری مہم کے تحت ایک پودا بھی لگایا۔دورے کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسرریلوے عامر بلوچ اور آئی جی ریلوے پولیس محمد طاہر رائے بھی ان کے ہمراہ تھے۔۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ آئی جی ریلوے نے وفاقی وزیر کو ریلوے پولیس کی مجموعی کارکردگی اور سکیورٹی کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔وفاقی وزیر نے ریلوے پولیس کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مزید بہتری کیلئے ہدایات بھی جاری کیں۔
Comments

No comments yet.

Effy Jewelry