آصفہ بھٹو زرداری اور وزیر صحت عذرا پیچوہو کا سوگوار دھاریجو خاندان سے اظہار ہمدردی
مرحوم غلام مصطفیٰ دھاریجو کے انتقال پر آصفہ بھٹو زرداری کی سوگواران سے ملاقات اور دعائے مغفرت
نواب شاہ: خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی محترمہ آصفہ بھٹو زرداری نے ضلع شہید بینظیر آباد کے تعلقہ قاضی احمد کے گاؤں عبدالحق دھاریجو میں تشریف آوری کی۔ اس موقع پر انہوں نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے سیکرٹری اطلاعات رضا دھاریجو سے ان کے بھائی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ خاتون اول کے ہمراہ سندھ حکومت کی وزیر صحت محترمہ عذرا پیچوہو بھی موجود تھیں جنہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔
محترمہ آصفہ بھٹو زرداری نے مرحوم غلام مصطفیٰ دھاریجو کے والد عبدالحق دھاریجو، والدہ اور بھائیوں غلام مرتضیٰ اور غلام مطہر سے ملاقات کر کے ان کے دکھ میں شریک ہوئیں اور اظہار افسوس کیا۔ اس کے بعد انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے صبر و استقامت کے لیے دعا کی۔ وزیر صحت عذرا پیچوہو نے بھی مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
یہ دورہ خاتون اول کی عوامی خدمت اور ہمدردی کے جذبے کا ایک اور واضح ثبوت تھا، جس میں انہوں نے ایک بار پھر غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہو کر ان کے دکھ کو بانٹنے کی روایت کو برقرار رکھا۔
No comments yet.