جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

آصفہ بھٹو زرداری اور عذرا پیچوہو نے میر سہراب مری میں سوگوار خاندان سے ملاقات کی، مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی

آصفہ بھٹو زرداری اور عذرا پیچوہو نے میر سہراب مری میں سوگوار خاندان سے ملاقات کی، مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری اور وزیر صحت عذرا پیچوہو کا میر سہراب مری میں سوگوار خاندان سے تعزیتی ملاقات
 
"
 
خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری اور وزیر صحت عذرا پیچوہو کا سوگوار خاندان سے تعزیتی ملاقات
 
نواب شاہ: خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی محترمہ آصفہ بھٹو زرداری نے ضلع شہید بینظیرآباد کے تعلقہ دوڑ کے گاؤں میر سہراب مری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے یوتھ اینڈ اسٹوڈنٹس افئیرز کے کوآرڈینیٹر میر سہراب مری کے بھتیجے محمد پناہ مری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ان کے ہمراہ سندھ حکومت کی وزیر صحت محترمہ عذرا پیچوہو بھی سوگوار خاندان سے تعزیت کے لیے موجود تھیں۔  
 
دونوں رہنماؤں نے مرحوم محمد پناہ مری کے والد صابر حسین، چاچا خادم حسین، برکت علی، غلام سرور اور فدا حسین سے ملاقات کرتے ہوئے دلی تعزیت پیش کی اور ان کے صبر و ضبط کی دعا کی۔ اس موقع پر مرحوم کی مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ خاتون اول اور وزیر صحت نے سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔  
 
 
 
 
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry