جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

آپریشن بنیان المرصوص نے مودی حکومت کے ہوش اڑا دیے، پاک فوج نے بزدل دشمن کو جنگ کے میدان میں چیلنج دے کر ہرا دیا: حسن مرتضی

بھارت کو روایتی، سائبر اور ٹیکٹیکل جنگ میں شکست ہوئی، ہر جارحانہ اقدام کا جواب دیں گے۔

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
 
 
 
 
 
 
 
 لاھور: پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان المرصوص نے مودی حکومت کے ہوش ٹھکانے لگا دئیے ہیں،پاکستان کے جواب نے بھارتی سورماؤں کی سٹی گم کر دی ہے۔ پاک فوج نے بزدل دشمن کو چیلنج دیکر جنگ کے میدان میں جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ مودی اور یہودی گٹھ جوڑ  جنگ کے میدان میں ڈھیر ہو چکا،پاکستان کی خود مختیاری اور سالمیت کیخلاف  بڑھنے والا ہر ہاتھ کاٹ دینگے۔حسن مرتضی نے مذید کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت پر شک کرنیوالوں کی ابتک تسلی ہو جانی چاہیے،وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ بھارت کو روائیتی،سائںبر اور ٹیکٹیکل وار فیئر میں چاروں شانے چت گرا دیا ہے،ہمسائیہ ملک امن چاہتا ہے یا جنگ ،انتخاب کر لے۔انہوں نے زور دیکر کہا کہ حکومت خارجی محاذ پر فوری طور پر چیئرمین بلاول بھٹو کی خدمات سے استفادہ کرے،بھارت امن کی پیشکش کو ہماری کمزوری نہ سمجھے۔
 
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry