جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

مئی کا سانحہ: بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا،.سانحہ 12 مئی کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی

مئی کا سانحہ: بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا،.سانحہ 12 مئی کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
 مئی کا سانحہ: بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا،.سانحہ 12 مئی کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی
 
 
 کراچی/اسلام آباد/لاہور:   پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ 12 مئی 2007 کو کراچی میں عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کی جدوجہد کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر کارکنوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں پر بہایا گیا خون رائیگاں نہیں گیا، کیونکہ وہ خونِ ناحق ظلم کے خلاف مزاحمت کی ایک توانا علامت اور اس بات کی پختہ یاد دہانی بن گیا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت عظیم قربانیوں کے بعد ملی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ 12 مئی کو ہماری قومی تاریخ میں ایک سیاہ دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یہ وہ دن تھا جب انسانی جان کی حرمت کو پامال کیا گیا اور جمہوری اقدار کو دن دہاڑے روندا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام خصوصاً وکلاء، سیاسی کارکنوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے اپنے آئینی عزم اور جرات کی بھاری قیمت ادا کی کہ اُس دن درجنوں بے گناہ افراد کو بے رحمی سے شہید کیا گیا اور سینکڑوں کو زخمی کیا گیا، صرف اس لیے کہ وہ تاریخ کے صحیح رخ یعنی آئین، عدلیہ اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے تھے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ اگر پاکستان نے آگے بڑھنا ہے تو ایسے المناک واقعات کو دہرانے سے روکنا ہوگا اور اجتماعی یادداشت سے بھی اس سانحے کو مٹنے سے روکنا ہوگا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پیپلز پارٹی جو خود دہائیوں پر محیط تشدد، قربانیوں اور شہادتوں کا سامنا کرتی آئی ہے، سانحہ 12 مئی کے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سانحہ 12 مئی کے شہداء کو نہیں بھولے، نہ ہی قوم نے فراموش کیا ہے۔ بلکہ ہماری آنے والی نسلیں بھی اس المناک دن کے مجرموں کی ہمیشہ مذمت کرتی رہیں گی۔
 
 
 
 
 
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry