جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پنجاب اسمبلی کا اجلاس: 4 قراردادیں منظور، 8 بل پیش، لا اینڈ آرڈر پر تنازعات اور احتجاجی نعرے بازی

پنجاب اسمبلی نے ملازمین کی عمر بڑھانے، جبری مشقت کے خاتمے سمیت 4 قراردادیں منظور کیں؛ 5 نئے بلز قائمہ کمیٹی کو بھیجے

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
 
   
 
 

لاہور(سیاسی رپورٹر)پنجاب اسمبلی میں مفاد عامہ سے متعلقہ چار قراردادیں ایک پرائیویٹ بل منظور جبکہ8 پرائیویٹ بل ایوان میں پیش کردیے گئے جنہیں متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کردیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 1 گھنٹہ 53 منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔اجلاس کے آغاز میں اپوزیشن اراکین کا ایوان میں احتجاج اپوزیشن ارکان کی حکومت کے خلاف نعرے بازی،مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے کے نعرے،اجلاس میں محکمہ مواصلات اور تعمیرات سے متعلق سوالوں کے جوابات متعلقہ وزیر صہیب احمد بھرت نے دیے ، اپوزیشن رکن رانا افتاب کے ضمنی سوال پر صوبائی وزیر صہیب بھرت برہمی کا اظہار کہنے لگے کہ میں ویڈیو میں دیکھا سکتا ہوں سڑک پر کام ہپوریا ہے ،پنجاب اسمبلی میں ساونڈ سسٹم میں خرابی اجلاس کی کارروائی متاثر۔اراکین کی آواز نہ آنے کی شکایات، سپیکر نے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ اراکین تھوڑا برداشت کر لیں۔انجینئرز کام کر رہے ہیں۔امجد علی جاوید کے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم ایک مکمل طریقے سے سڑکین بنانے کا کام کرتے ہیں ،امجد علی جاوید کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی مینٹینینس کا کام نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے سڑکیں ختم ھو جاتی ہیں،صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب میں 12 ہزار کلو میٹر تک سڑلیں بنا رہے ہیں ،میرے محکمے کی کارکردگی پر اگر کسی نے سوال کرنا ہے تو مجھ سے کریں ،پراپر موبلائزیشن کے تحت پورے ہنجاب میں کام کیا جا رہا ہے۔ ہم نے سڑکوں کی تعمیر میں آٹھ سو چوہتر ملین روپیہ بچایا ہے ،مکمل فنڈنگ کیساتھ اٹھارہ ہزاری کی سڑکوں کا کام مکمل کیا جا رہا ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد نے کہا کہ تمام اراکین سے دخواست ہے کہ اگر وہ خلھ کر جواب دے رہے ہیں اور سوال اٹھانے والا کہہ رہا ہے کہ کام نہیں ھو رہا تو اس کو دیکھنا بھی کام کا حصہ ہے پارلیمنٹ کے کچھ قواعد ہیں اس کے تحت سب جواب دیں ،سپیکر کا کہنا تھا کہ آپ نے پچھلے دور میں کسی میرے حلقے میں کوئی سڑکوں کی سکیم نہیں دی جو روڈز بنا رہے ہیں وہ زیادہ تر پی ٹی آئی کے جیتے ھوئے ایم ہی ایز کے علاقوں میں بن رہیں ہیں، 107 کلو میٹر کی ایک روڈ بن رہی ہے جو تقریبا مکمل ھونے کے قریب ہے،زیرو آور میںبات کرتے ہوئے اپوزیشن رکن وقاص مان نے پنجاب میں لا اینڈ ارڈر پر سوال اٹھا دیے،ان کا کہنا تھا کہ ایک موٹر سائیکل کی بھی ریکوری کرانی ہوں تو اجلاس میں زیرو اور میں بات کرنا پڑتی ہے۔ ورنہ پولیس ڈیپارٹمنٹ بات نہیں سنتا ۔صوبائی وزیر قانون صہیب بھرت کا کہنا تھا کہ تمام پولیس ڈیپارٹمنٹ کو بتایا ہوا ہے ممبر صوبائی اسمبلی کی خصوصی طور پر بات سنا کریں ۔ہمارے اضلاع میں لا اینڈ آرڈر صورت حال خراب ہے،چوری ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جس پر ڈپٹی اسپیکر نے ارکان کو صوبائی وزیر قانون سے مسئلہ کو حل کرنے کی ہدایت کردی۔پنجاب اسمبلی اجلاس میں 8 نئے بل پنجاب کمیونٹی جسٹس (پنچایت) بل 2025 امجد علی جاوید نے پیش کیا،پنجاب کے دہشتگردی کے متاثرین شہریوں کی بحالی (ترمیمی) بل 2025رکن اسمبلی ایاز احمد نے پیش کیا،پنجاب خواتین کے وراثت کے حقوق کے نفاذ کا بل 2025اسماء احتشام الحق نے پیش کیا،پنجاب ماں بولی بل 2025 امجد علی جاوید نے پیش کیا، پنجاب رجسٹریشن پرائیویٹ اکیڈمی کوچنگ/ٹیوشن سینٹرز بل 2025امجد علی جاوید نے پیش کیا،پنجاب اسمبلی مفاد عامہ سے متعلقہ ترمیمی بل دی لاہور لیڈز یونیورسٹی بل2024ءکثرت رائے سے منظور کر لیا۔پنجاب اسمبلی میں اراکین پنجاب اسمبلی کی جانب سے مفاد عامہ سے متعلق جمع کرائی گئیں قراردادوں کے جواب نہ ا سکے،پنجاب اسمبلی میں ملازمین کی تقرری کی عمر بڑھانے سے متعلق قرارداد منظور کر لی گئی، محکمہ سے طویل وقت سے جواب نہ آنے پر اسمبلی میں بزریعہ رائے قرارداد منظور کر لی گئی قراردادرکن اسمبلی امجد علی جاوید نے قرارداد پیش کی تھی،جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ملک کے دیگر صوبہ جات کی طرح پنجاب میں بھی صوبہ کے انتظامی افسران ( پر دانشل مینجمنٹ سروس) کا انتخاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کیا جاتا ہے، پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مقرر کردہ معیار کے مطابق عمر کی حد تیس سال اور تین کوششیں کرنے کی اجازت ہے، صوبہ خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان نے کوششوں کی تعداد تین سے پانچ اور عمر کی حد کو پنتالیس سال تک کر دیا ہے۔ ،اسی طرح امجد علی جاوید کی مزدوروں کے مسائل کے حل کیلیے محکمہ لیبر اور ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوٹ کے ذمہ داروں پر مشتمل اعلی سطحی کمیٹی بنانے کی قرارداد بھی منظور کر لی گئی ۔ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز ایوان میں افسوس ہوا ہم نے جیت کا جشن کا منانا تھا اپوزیشن نے کیسی تقریر کی،میجر اقبال خٹک کا کہنا تھا کہ حالیہ جنگ نے پوری دنیا کی اسٹیٹیجی کو تبدیل کر دیا۔میں تمام افواج پاکستان کوسیلوٹ پیش کرتا ہوںہم نے ایسی قوم کو ہرایا جس نے دہشگردی کے علاو ¿ہ کچھ نہیں کیا۔ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ کی جانب سے جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظورکر لی گئی،قرارداد میں صوبہ بھر میں جبری مشقت کے خاتمے اور بچوں سے مشقت لینے کے سدباب کیلئے موثر قانون سازی کا مطالبہ کیا گیا۔اپوزیشن رکن جنید افضل ساہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ہمیشہ قوم کے جذبے کے ساتھ مل کر لڑی جاتی ہے۔ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے مل کر یکجہتی کا مظاہرہ کیا،جو کردر پاک فوج نے ادا کیا اس پر بحیثیت پاکستانی ہمیں فخر ہے،ہمیں اپنی کمزوریوں کو بھی دیکھنا چاہیے۔ اپوزیشن رکن جنید افضل ساہی نے دوران تقریر وزیر دفاع کو سیالکوٹ کا رنگ باز وزیر قراردیدیاجس پر پینل اف چیئر سمیع اللہ خان نے جنید افضل ساہی کو سیاسی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنانے سے منع کردیا تین دن ہم صرف ملک کی فتح پر مرکوز رکھیں،جنید افضل ساہی کا کہنا تھا کہ سیاسی بیان بازی نہ کریں،میرے والد بھی غلط بات کریں گے تو میں نشاندہی کروں گا۔جس پر تو پھر بہن صاحبہ نے جنگ کو نورا کشتی کہا تو اس بارے میں کیا خیال ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری خالد رانجھا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے نہ صرف دشمن کے دانت کھٹے کیے ہیں بلکہ دشمن کے دانت نکال دئیے ہیںمودی جھوٹا ادمی ہے۔پنجاب اسمبلی میں ملازمین وفاق سے محکمے صوبوں کو منتقل کرنے سے متعلق قرارداد منظور کر لی گئی، قرارداد امجد علی جاوید نے پیش کی تھی جس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبوں کو منتقل ہونے والے محکمے اور ادارے جن میں (EOBI) بھی ہے جو اٹھارہویں ترمیم کا ادھورا ایجنڈا ہے، ابھی تک صوبوں کو منتقل نہیں ہوا اس کو وسائل سمیت جلد از جلد صوبوں کو منتقل کیا جائے۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry