جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما و رکنِ بلوچستان اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے پر  حملے کی شدید مذمت

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما و رکنِ بلوچستان اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے پر  حملے کی شدید مذمت

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
کراچی / اسلام آباد / لاہور  : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما و رکنِ بلوچستان اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے پر  حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے  کوئٹہ میں پیش آنے والے دہشتگردانہ حملے میں علی مدد جتک کے محفوظ رہنے پر تشکر  کا اظہار کیا اور اُن کی سلامتی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ علی مدد جتک کے قافلے کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل اور کھلی دہشتگردی  ہے، لیکن اس طرح کی بزدلانہ  کارروائیوں سے پیپلز پارٹی کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس امید کا اظہار کیا کہ علی مدد جتک کے قافلے کو نشانہ بنانے میں ملوث دہشتتگرد جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔ انہوں نے واقعے کے زخمیوں کے لیے جلد صحتیابی کی دعا کی اور زور دیا کہ اُن کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry