پلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے عثمان ملک کے گھر جا کر والدہ کے انتقال پر تعزیت کی
پلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے عثمان ملک کے گھر جا کر والدہ کے انتقال پر تعزیت کی
لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک کے گھر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔ اس موقع پر چودھری منظور احمد، چودھری اسلم گل، چودھری شریف، عزیز ملک، آغا تقی شاہ، نسیم صابر اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
قمر زمان کائرہ کے ہمراہ چودھری منظور احمد اور چودھری اسلم گل نے عثمان ملک اور ان کے اہل خانہ سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے صبر کا درس دیا اور مرحومہ کے لیے مغفرت کی دعا کی۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اس موقع پر عثمان ملک کے دکھ میں شریک ہوتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
فاتحہ خوانی کے موقع پر موجود تمام افراد نے مرحومہ کی بلندیٔ درجات کے لیے دعائیں کیں اور سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
No comments yet.