جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ: وزیر قانون اور اپوزیشن کے درمیان تلخ کلامی، کورم نہ ہونے پر اجلاس ملتوی

سپیکر ملک محمد احمد خان کا پنجاب اسمبلی میں ویمن کاکس کے اجلاس سے خطاب

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
 
 
 
 
 
 

لاہور (خبرنگار)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اور وزیر قانون پنجاب کےدرمیان خوب ہنگامہ ،،،ڈپٹی سپیکر ظہیراقبال چنڑ اور اپوزیشن ارکان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ، صہیب بھرتھ نے اپوزیشن کو حکومتی سترہ گاڑیاں اور ڈبل مزے لینے کا طعنہ دیدیا، اپوزیشن رکن رانا آفتاب احمد نے وزیر قانون صہیب بھرتھ کی باتوں کو تھانیداری لہجہ قرار دیدیا، سپیکر ملک محمد احمد خان نے مداخلت کرکے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایوان میں سیز فائر کروا دیا،،،پارلیمانی سیکرٹری ترقی خواتین سعدیہ تیمور نے پی ٹی آئی اراکین کو کھری کھری سنا دیں، تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کااجلاس سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا تو آغاز پر ہی وزراء اور سیکرٹریز کی عدم موجودگی پر برہم ہو گئے اور اجلاس پندرہ منٹ کےلیے ملتوی کردیا، وقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی سیکرٹری ترقی خواتین سعدیہ تیمور نے پی ٹی آئی اراکین کو کھری کھری سنا دیں بولیں کہ پی ٹی آئی نے اپنے چار سالہ دور میں نہ کاکس بنائی اور نہ ہی اسٹینڈنگ کمیٹیاں بنائیں آپ چار سالہ کارکردگی کا جواب مانگ رہے ہیں، اجلاس میں سپیکر نے عظمیٰ بخاری کے پاک بھارت جنگ کو نوازشریف کی نگرانی کے سوال پر وزیر اطلاعات کو جواب دینے کا حکم دیدیا،پنجاب اسمبلی کا ایوان اس وقت مچھلی منڈی بن گیا جب امن و امان پر اپوزیشن نے محکمہ پولیس پر تنقید کی، اپوزیشن رکن رانا آفتاب احمد بولے کہ حکومت اور پولیس پی ٹی آئی کو چھوڑ دے اور امن و امان پر توجہ دے جس پر ایوان میں شور شرابا شروع ہوگیا صہیب بھرتھ نے اپوزیشن کو کھری کھری سنائیں ، ڈپٹی سپیکر جذباتی ہوئے تو میدان میں مجتبیٰ شجاع الرحمن بھی آگئے، سپیکر ملک محمد احمد خان نے مداخلت کرکے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایوان میں سیز فائر کروا دیا، پنجاب اسمبلی اجلاس میں بلوں کی منظوری کے دوران اپوزیشن رکن بریگیڈیئر مشتاق احمد نے 

 کورم کی نشاندہی کردی کورم پورا نہ ہونے پر ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے پنجاب اسمبلی کااجلاس جمعتہ المبارک دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا،
 
 
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں حل کرنے کے لئے ویمن کاکس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ خواتین کے مسائل موثر انداز میں اجاگر کرنے کے لئے ویمن کاکس میں تمام جماعتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو نمائندگی دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں ویمن پارلیمنٹری کاکس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ خواتین کا نقطہ نظر پیش کرنے کے لئے ویمن کاکس غیر معمولی طور پر موثر فورم ہے۔اس فورم پر پیش کئے گئے خواتین کے مسائل کا حل خواتین کی مشترکہ کوشش سے تلاش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ویمن کاکس کو مزید مضبوط اور بااختیار بنانا چاہتے ہیں تاکہ وہ معاشرتی اور قانونی مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکے۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ویمن کاکس کے پلیٹ فارم سے دیگر صوبوں، خصوصاً سندھ اسمبلی اور آزاد کشمیر اسمبلی سے بھی رابطہ کیا جائے گا تاکہ بین الصوبائی سطح پر خواتین کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جا سکے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات قابل مذمت ہیں، اسے واقعات کی روک تھام کے لیے کاکس کو جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔ دیہی علاقوں میں خواتین کو باوقار قانونی معاونت کی اشد ضرورت ہے۔ سپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ اگر خواتین پر تشدد ہو رہا ہے یا ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے تو کاکس کو اس پر فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز خواتین کے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ جب خواتین کی آواز مضبوط ہوگی تو ہی انہیں ان کے حقوق مل سکیں گے۔ انہوں نے تمام جماعتوں کے اس متفقہ فیصلے کا بھی حوالہ دیا کہ پارلیمنٹ میں خواتین کی نمائندگی میں کسی صورت کمی نہیں آنے دی جائے گی۔ اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی مہوش سلطانہ، عشرت اشرف، ذکیہ شاہنواز، عظمیٰ کاردار اور سونیا عاشر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry