صدر مملکت آصف علی زرداری کی بھارت کے خلاف معرکہ حق میں شہید ہونے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد
صدر مملکت کا شہید کی وطن کیلئے خدمات، دفاع وطن میں جان نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے خراج عقیدت
راولپنڈی (16 مئی 2025): صدر مملکت غلام محمد آصف علی زرداری نے آج بھارت کے خلاف معرکہ حق میں جامِ شہادت نوش کرنے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچ کر ان کے والد اور دیگر لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔
صدر مملکت نے پہلے فاتحہ خوانی کی اور شہید کی بلندیِ درجات کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا، “ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے۔ پوری قوم اپنے سپاہیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔”
اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے والد سے گفتگو میں صدر زرداری نے کہا کہ شہداء نے وطنِ عزیز کے دفاع میں جو قربانی دی، اس کا خراج عقیدت قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ “ہم اپنے شہداء اور اُن کے خاندانوں کی قربانیوں کے ہمیشہ معترف رہیں گے اور اللہ تعالیٰ سے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرنے کی دعاگو ہیں۔”
صد ر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی سالمیت اور سرحدوں کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ان بہادرآزادگان کا نام تاریخ کے سنہرے اوراق پر ہمیشہ زندہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوام ہر ممکن سہولتیں فراہم کر کے شہید کے اہلِ خانہ کا سہارا بنیں گے۔
No comments yet.