جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

میری آواز کو دبانے کی یہ کوشش مودی سرکار کے خوف کو ظاہر کرتی ہے جو سچ کا سامنا نہیں کر سکتی: ترجمان بلاول ہاوَس

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بے باک و دوٹوک موقف سے خوفزدہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اب ترجمان بلاول ہاوَس اور اس کے آفیشل میڈیا پلیٹ فارم کی آواز کو بھی سنسر کیا جا رہا ہے۔

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

کراچی / اسلام آباد / لاہور (17 مئی 2025) بلاول ہاوَس کے ترجمان سریندر ولاسائی نے مودی سرکار کی جانب سے  اُن کا ذاتی ایکس اکاؤنٹ (سابقہ ٹوئٹر) کے ساتھ ساتھ میڈیا سیل بلاول ہاؤس کے آفیشل اکاؤنٹ کو  بھی بھارت میں بلاجواز بلاک کرنے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بے باک و دوٹوک موقف سے خوفزدہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اب ترجمان بلاول ہاوَس اور اس کے آفیشل میڈیا پلیٹ فارم کی آواز کو بھی سنسر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، سریندر ولاسائی نے بھارتی حکومت کے اقدام پر اپنے ردعمل میں کہا کہ میری آواز کو دبانے کی یہ کوشش مودی سرکار کے خوف کو ظاہر کرتی ہے جو سچ کا سامنا نہیں کر سکتی۔ اس طرح کے بزدلانہ اقدامات بھارت کی غیرجمہوری اور عدم برداشت پر مبنی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔ سریندر ولاسائی نے  نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ میں بھارت میں دلتوں سمیت دیگر اقلیتوں کے استحصال پر آواز اٹھاتا رہا ہوں، اور مودی سرکار نے بھارت میں اقلیتوں کی آواز  پر قدغنیں عائد کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے اب پاکستانی اقلیتوں کی آواز کو بھی دبانا شروع کیا ہے، جس کا پہلا شکار شاید میں ہوں۔  سریندر ولاسائی نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں، آزادی اظہار رائے کے علمبرداروں اور دنیا بھر کی سول سوسائٹی پر زور دیا  ہے کہ وہ بھارت میں جاری ڈیجیٹل سنسرشپ  کے اس خطرناک رجحان کا نوٹس لیں۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مودی! تم میرا ایکس اکاؤنٹ تو بلاک کر سکتے ہو لیکن بھارت میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف دنیا بھر کے کروڑوں لوگوں کی آواز کا گلا گھونٹ نہیں سکتے۔  دریں اثناء،  سریندر ولاسائی نے اپنے ایکس اکاوَنٹ پر پوسٹ میں لکھا: "بھارتی حکومت نے میرے ایکس (X) اکاؤنٹ کو اپنی سرحدوں کے اندر اس "جرم" کی پاداش میں بلاک کر دیا ہے کہ میں نے پاکستان کے خلاف اُس کی اشتعال انگیزی  کے دوران بھارت کے جھوٹ کو بے نقاب کیا تھا۔ میرے لیے یہ ایک  اعزاز ہے کہ شاید میں واحد اقلیتی آواز ہوں جو مودی سرکار کے لیے اس قدر پریشان کُن ثابت ہوئی کہ اسے سنسرشپ کا سہارا لینا پڑ گیا۔"

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry