گورنر پنجاب کی تُراپ اٹک کے وفد سے ملاقات، پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
گورنر پنجاب کی تُراپ اٹک کے وفد سے ملاقات، پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
اسلام آباد: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں تُراپ اٹک سے شمولیت کے لیے آنے والے وفد کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر کرنل (ر) ملک خان محمد، میجر (ر) ملک ظفر اقبال، ملک عزیز خان اور ملک حمید خان نے اپنی اپنی برادریوں اور دھڑوں کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ میرے ووٹرز ہی میرا قیمتی سرمایہ ہیں، میں اپنے ووٹرز کے ساتھ برادری کا رشتہ رکھتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ آپ کو اپنے اس فیصلے پر کبھی مایوسی نہیں ہوگی۔
اس موقع پر قومی اسمبلی کے امیدوار صاحبزادہ سردار فیضان حیدر خان اور تحصیل صدر جنڈ ملک اصغر انجراء بھی موجود تھے۔ وفد نے گورنر پنجاب کے ساتھ مختلف سیاسی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعد مستقبل کی حکمت عملی پر بھی بات چیت ہوئی۔
No comments yet.