جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

نجی شعبے کیلئے قرض بڑھانے کا تنازع، اعلیٰ ترین کمیٹی قائم

حکومتی ہدایت پر ایف بی آرنے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کانوٹیفکیشن جاری کیا

ایک سال قبل

Voting Line

بینکوں کے ڈپازٹس کے حساب سے نجی شعبے کیلئے قرض بڑھانے کا تنازع کے حل کےلیے حکومت نے اہم معاملے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی سربراہی میں اعلیٰ ترین کمیٹی قائم کردی۔

حکومتی ہدایت پر ایف بی آر نے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کانوٹیفکیشن جاری کیا۔ ڈپٹی وزیراعظم کی سربراہی میں قائم کمیٹی بینکوں اور حکومت میں ایڈوانس ڈیپازٹ ریشو کامسئلہ حل کرنے کیلئے کام کریگی۔

کمیٹی میں وزیرخزانہ، وزیرقانون، وزیرمملکت خزانہ اور اٹارنی جنرل آف پاکستان شامل ہونگے۔ سیکریٹری خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آربھی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔ کمیٹی بینکنگ سیکٹرکےاے ڈی آرکے لیگل فریم ورک کا جائزہ لےگی۔

کمیٹی بینکوں کیلئے مناسب منافع کی حامل متبادل انویسٹمنٹ اسکیمز پر بھی غورکرے گی۔ حکومت نے بینکوں کو اپنے ڈپازٹس کا 50 فیصد لازمی نجی شعبے کو قرض دینے کا پابند کیا ہے۔

اے ڈی آر 50 فیصد نہ کرنے والے بینکوں پرایف بی آرنے ٹیکس عائد کردیا ہے، بینکس اس ٹیکس کے بعد اپنا اے ڈی آر 38 فیصد سے بڑھاکر 44 فیصد تک لے گئے ہیں۔ بعض بینکس ایف بی آر کے ٹیکس لگانے کےخلاف عدالت سے رجوع کرچکے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry