وزیراعظم کا بلاول بھٹو کو سفارتی وفد کی قیادت دینا دانشمندانہ فیصلہ ہے: ندیم افضل چن
بلاول بھٹو کی سیاسی اور سفارتی صلاحیتوں کا دنیا بھر میں اعتراف کیا جاتا ہے، بھٹو خاندان نے ہمیشہ ہر محاذ پر ملک کا بہترین طریقے سے دفاع کیا۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے وزیراعظم کے بلاول بھٹو کو سفارتی وفد کی قیادت دینے کے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں ندیم افضل چن نے کہا کہ بلاول بھٹو کی سیاسی اور سفارتی صلاحیتوں کا دنیا بھر میں اعتراف کیا جاتا ہے، بھٹو خاندان نے ہمیشہ ہر محاذ پر ملک کا بہترین طریقے سے دفاع کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا بلاول بھٹو کو سفارتی وفد کی قیادت دینا دانشمندانہ فیصلہ ہے، ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی سفارتی خدمات کو دنیا آج بھی کھلے دل سے تسلیم کرتی ہے۔
ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ بطور وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی کارکردگی مثالی رہی، انہوں نے پاکستان کا موقف دنیا میں بھرپور طریقے سے پہنچایا۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے فیصلے سے پاکستان کی عالمی ساکھ میں اضافہ ہوگا، اس فیصلے کو سیاسی جماعتوں کی تائید حاصل ہے۔
پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو نے پاکستان کےخلاف بھارتی جارحیت کو جس طرح عالمی سطح پر بےنقاب کیا وہ بے مثال ہے۔
No comments yet.