بلاول بھٹو کا سفارتی محاذ پر انتخاب بہترین فیصلہ، حسن مرتضی
بلاول بھٹو کا سفارتی محاذ پر انتخاب بہترین فیصلہ، حسن مرتضی
لاہور (نمائندہ) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سفارتی محاذ پر انتخاب ایک بہترین فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی خارجہ امور پر خدمات کی ایک روشن تاریخ رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے بروقت فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو امریکہ اور یورپ میں پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑیں گے۔
حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف بلاول بھٹو کا بیانیہ عالمی فورمز پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے اور محترمہ بینظیر بھٹو کے لاڈلے بیٹے بلاول بھٹو زرداری اقوام عالم میں پاکستان کی پہچان ثابت ہوں گے۔ ان کی قیادت میں پاکستان کی سفارتی کوششیں مزید مؤثر ہوں گی اور ملک کا وقار عالمی سطح پر بلند ہوگا۔
No comments yet.