ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی کا ایک سالہ ترقیاتی سفر عوام کے ساتھ
اپنے ایک سالہ کارکردگی پر بات کرتے ہوئے سید علی قاسم گیلانی نے کہا:
ملتان (19 مئی 2025): قومی اسمبلی کے رکن سید علی قاسم گیلانی نے 19 مئی 2024 کو ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنے حلقہ کی ترقی اور عوامی خدمت کے لیے قابلِ قدر اقدامات کا ایک سال مکمل کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنے دورِ نمایندگی میں حلقہ کے ہر شعبے میں تبدیلی لانے کے لیے جامع منصوبوں پر کام کیا۔۔ علی قاسم گیلانی نے اس مدت میں بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی، تعلیم و صحت کے فروغ، روزگار کے مواقع اور سماجی بہبود کے متعدد منصوبے مکمل کر کے عوام کا اعتماد بحال کیا۔
انفراسٹرکچر اور ترقیاتی فنڈز
-
55 کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اجراء کیا گیا، جس سے سڑکوں، پلوں اور پانی و نکاسی کے نظام کی بہتری ممکن ہوئی۔
-
دور دراز یونین کونسلز میں بجلی بحالی کے لیے 10 کروڑ روپے جاری کیے گئے، جس سے برسوں سے تاریکی میں مبتلا دیہاتوں میں روشنی لوٹی۔
-
سڑکوں کی بحالی کے لیے 35 کروڑ روپے مختص کیے گئے، جس سے کریش کورس پکی شاہراہیں نئی شکل میں سامنے آئیں۔
-
سکندر نہر پر تین نئے پل تعمیر کرنے کے لیے فنڈز فراہم کیے گئے، جو زرعی پیداواری صلاحیت اور نقل و حمل میں سہولت کا باعث بنے۔
تعلیم و ٹیکنالوجی کا فروغ
-
سکول انرولمنٹ ڈرائیو کے تحت بچوں کی رجسٹریشن میں خود حصہ لے کر ہزاروں بچوں کو سرکاری اسکولوں سے منسلک کروایا، وردیاں اور تعلیمی کتب تقسیم کیں۔
-
چک ماہنی کے سرکاری اسکول کی اپ گریڈیشن مکمل کی گئی، جس میں کلاس رومز کی تزئین و آرائش اور لیبارٹری کی سہولتیں شامل ہیں۔
-
ملتان میں نیا آئی ٹی پارک قائم کرنے کے لیے 1 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے، تعمیر کے مراحل کے لیے کشمنر ملتان اور آئی بی سکھر سے مشاورت مکمل کی گئی۔
-
نادرا آفس مظفرآباد کا افتتاح عمل میں لایا گیا، جس سے شناختی کارڈ کے اجرا کے عمل میں تیز رفتار اور آسانی آئی۔
صحت و سماجی بہبود
-
ہر یونین کونسل میں موبائل ہسپتال بھیجے گئے، جہاں مفت طبی معائنہ اور ادویات کی فراہمی کی گئی۔
-
یونین کونسل کی سطح پر 50 ہزار سے زائد خاندانوں کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے سروے کیا گیا، تاکہ ہدف بند و مستحق افراد کو امداد پہنچ سکے۔
-
حلقے کے سات مقامات پر نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے، جس سے شفاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی یقینی ہوئی۔
-
بیٹ المال فنڈ سے بے سہارا اور غریب خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی گئی۔
روزگار کے مواقع اور دیگر خدمات
-
پنجاب اور وفاقی حکومت کے مختلف محکموں میں مقامی نوجوانوں کے لیے نوکریوں کے مواقع پیدا کیے۔
-
موبائل فون سگنلز کے بہتر انفراسٹرکچر کے لیے 2 نئے ٹیلی کام ٹاورز کی منظوری کروائی، جس سے مواصلات میں نمایاں بہتری آئی۔
-
نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب (100 سے زائد) کے باعث بجلی کی فراہمی مستحکم ہوئی۔
-
پیپلز سیکرٹریٹ ملتان روڈ بہادرپور سڑک اور لنگڑیال چیک پوسٹ تا قاسم بیلہ پُل سڑک کا افتتاح کر کے مقامی تجارت و نقل و حمل کو فروغ دیا۔
عوامی رابطہ و مسائل کا حل
-
حلقے میں باقاعدگی سے کھلی کچہریاں منعقد ہوئیں، جہاں عوام نے براہ راست اپنے مسائل ممبر اسمبلی کے سامنے رکھے اور فوری حل طلب کیے۔
-
گیلانی ہاؤس میں عوامی مسائل کے حل کے لیے مستقل کھلی کچہری کا انعقاد جاری ہے، جس سے ایک سال میں ہزاروں درخواستیں منتقل ہوئیں اور سول ایڈمنسٹریشن تک پہنچیں۔
-
ہر خاص و عام کی خوشی و غمی میں شرکت کو فوقیت دی گئی، جس نے عوام کے دلوں میں ر ہنمائی کی تصویر مضبوط کی۔
-
نئے پاسپورٹ آفس "اڈا بند بوسن" کا قیام تجویز و منظوری کے مراحل میں ہے، جس سے بیرون ملک سفر کے خواہشمند شہریوں کو سہولت میسر آئے گی۔
سید علی قاسم گیلانی کا کہنا ہے کہ اگلے سال مزید بڑے منصوبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی تاکہ حلقے میں روزگار کے مواقع بڑھیں اور معیار زندگی میں مزید بہتری آئے۔
No comments yet.