جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

ملتان میں رہنما پیپلز پارٹی حاجی محمد امین ساجد کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور بھارت سے حالیہ جنگ جیتنے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم

اس موقع پر اظہار تشکر ریلی ڈسٹرکٹ بار سے نکالی گئ جو ڈی.سی آفس کے باہر اختتام پذیر ھوئی

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

 

ملتان (   پریس ریلیز  ) سابق صدر ڈسٹرکٹ کلرکس بار ایسویسی ایشن ملتان و ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ملتان شہر حاجی محمد امین ساجد کی جانب سے ضلع کچہری ملتان میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور بھارت سے حالیہ جنگ جیتنے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر ڈسٹرکٹ کلرکس بار حاجی امین ساجد اور ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ڈسٹرکٹ رئیس الدین قریشی نے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے "آپریشن بنیان المرصوص" کی شاندار کامیابی اور بھارت کی پسپائی سے قوم کے سر فخر سے بلند ہو گئے اور انڈیا کو منہ کی کھانا پڑی جبکہ بھارتی غرور کو خاک میں ملا کر پاک آرمی نے ثابت کیا کہ پاک آرمی جذبہ شہادت سے سرشار ہو کر دشمن کو دھول چٹانے کیلئے ہر وقت ہر گھڑی تیار ہے اور پاک فوج کی موجودگی میں کوئی دشمن وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ناپاک عزائم اور بھارتی کھلی جارحیت کو بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو عالمی سطح پر سفارتی وفد کی قیادت سونپے جانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہ فیصلہ نہ صرف دانشمندی کا مظہر ہے بلکہ ملک و ملت کے لیے ایک مثبت، نتیجہ خیز اور باوقار قدم ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ نہایت سنجیدگی، مہارت اور جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، انہوں نے پاکستان کا مقدمہ عالمی فورمز پر جس وقار اور مدلل انداز میں پیش کیا، وہ قابلِ ستائش ہے، انہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کے حقیقی تشخص کو اُجاگر کیا اور عالمی میڈیا پر پاکستان کو ایک پُرامن، ذمہ دار اور ترقی پسند ریاست کے طور پر منوایا، اُن کی قیادت میں سفارتی محاذ پر پاکستان کا مؤقف واضح، مضبوط اور مؤثر رہا، حال ہی میں، انہوں نے بھارت کا مکروہ چہرہ بےنقاب کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دنیا کے سامنے رکھا، یہ جرأت مندانہ مؤقف اُن کی سیاسی بصیرت اور قومی غیرت کا عملی مظاہرہ ہے، قوم نے ہمیشہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت، فہم و فراست اور صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کیا ہے، اور آج ایک بار پھر یہ اعتماد سچ ثابت ہوا ہے،
یہ کامیابی اُن کی وطنِ عزیز سے بے لوث محبت، شب و روز کی محنت، اور بے پناہ لگن کا جیتا جاگتا ثبوت ہے،
پاکستان پیپلز پارٹی اور پوری قوم کو اُن پر ناز ہے، دعا ہے کہ وہ اسی عزم و ہمت کے ساتھ پاکستان کی خدمت کرتے رہیں اور وطن کا نام دنیا بھر میں مزید روشن کریں،  انہوں نے حالیہ جنگ میں حصہ لینے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوان قوم کے ماتھے کا جھومر اور پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اس موقع پر تقریب میں میاں طفیل احمد قریشی ھاشمی، سابق صدور ڈسٹرکٹ کلرکس بار میاں منیر بھٹی، ملک خادم حسین، چوھدری خلیل احمد، سابق جنرل سیکرٹریز اعجاز احمد شاھد، ارشاد انصاری، حسن مشتاق بھٹہ، رانا خرم شہزاد، عبدالشکور صدیقی دیگر عہدیداران ملک طاھر وینس، عدیل لیاقت شیخ، کاشف شاہ، دلشاد قریشی، رمضان خاور، علی اسلم تھہیم، محمد نواز سمیجہ، عبدالرحمان مغل، سید سبحان عالم، سہیل عباس، کامل قریشی، رمضان سندھو، اے. ڈی، شاھد عباش جوئیہ، عمر حیات قریشی، بسد عباس، محمد صدیق، سجاد کھوکھر، ملک حبیب، خادم لنگاہ، علی اکبر شاہ، مبشر اعجاز، لکی شاہ، شوکت رمضان، چومے شاہ، اعجاز خان بلوچ، علی رضا گیلانی، مقصود قریشی، سعادت جٹ، میاں شفیق انصاری، عامر انصاری، استاد صادق، غلام رضا جعفر، عبدالرحمان و دیگر شریک تھے جبکہ اس موقع پر مٹھائی تقسیم کی گئی اور پاک فوج زندہ آباد پاکستان پائندہ آباد کے نعرے لگائے گئے اور پاک بھارت حالیہ جنگ کے شہداء کے درجات کی بلندی اور قومی سلامتی کیلئے دعا کی گئی جبکہ اس موقع پر اظہار تشکر ریلی ڈسٹرکٹ بار سے نکالی گئ جو ڈی.سی آفس کے باہر اختتام پذیر ھوئی.

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry