پیپلز پارٹی نے سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں راحیل کامران چیمہ کی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
پیپلز پارٹی نے سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں راحیل کامران چیمہ کی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف اور جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ کی قیادت میں پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں پارٹی امیدوار راحیل کامران چیمہ کی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ پنجاب کے نائب صدر ایڈون سہوترا نے ڈاکٹر سیلویسٹر رارق رانجھا، صدر پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ سیالکوٹ آصف بشیر بھاگٹ، رانا جمیل منج، ڈپٹی سپیکر نوید انتھونی اور ایم پی اے روما مٹو کے ہمراہ انتخابی کیمپین شروع کرتے ہوئے کہا کہ اس حلقے میں اقلیتوں کے ہزاروں ووٹ راحیل کامران چیمہ کو ملیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی پی 52 کے عوام نے طے کر لیا ہے کہ وہ یکم جون کو بلاول بھٹو زرداری کے سپاہی کو ووٹ دیں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آنے والا وقت بلاول بھٹو زرداری کا ہے اور پیپلز پارٹی کے جیالے جلد ہی پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کریں گے۔
No comments yet.