جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

راحیل کامران چیمہ کا پی پی 52 کے ووٹر کے نام پیغام

ووٹ دے کر مجھے کامیاب بنائیں۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی آواز بن کر حکومتی سطح پر آپ کے مسائل کو بھرپور انداز میں اٹھاؤں گا۔

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

 

السلام!  

میں راحیل کامران چیمہ، پاکستان پیپلز پارٹی کا پرعزم کارکن اور 2020 سے پنجاب بار کونسل کا ممبر منتخب ھو کر وکلا اور عوام کی بے لوث خدمت کرتا آیا ہوں۔ پارٹی کے اعتماد نے مجھے **صدر پیپلز لائرز فورم وسطی پنجاب** کی ذمہ داری سونپی، 
 میں پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ دوسری نسل کا فرد اور صوبائی حلقہ پی پی-52 سمبڑیال سے ممبر صوبائی اسمبلی کا امیدوار ہوں۔ چیرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو نے فرمایا تھا: *"سیاست کی جنت عوام کے قدموں تلے ہے"*۔ اسی فلسفے کو سینے سے لگاتے ہوئے، میں ایک عام خاندان سے تعلق رکھنے والا آپ میں سے ایک فرد ہوں۔ میرا مقصد طبقاتی تقسیم کے خلاف آواز بلند کرنا ہے، جہاں اشرافیہ اور عوام کے درمیان تعلیم، صحت اور انصاف جیسی بنیادی سہولیات تک رسائی میں واضح تفریق موجود ہے۔  

پاکستان پیپلز پارٹی مزدوروں، کسانوں، ہاریوں، محنت کشوں اور اقلیتوں کی ترجمان جماعت ہے۔ میں آپ کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا۔ موجودہ نظام میں قانون محض طاقتوروں کا آلہ کار بن چکا، جبکہ غریب کو انصاف نہیں ملتا۔ ہمیں اس ناانصافی کے خلاف متحد ہو کر ایک مربوط تحریک چلانی ہوگی۔ نوجوان قیادت کی جدوجہد سے ہی طبقاتی نظام کا خاتمہ اور روشن مستقبل ممکن ہے۔  

ووٹ دے کر مجھے کامیاب بنائیں۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی آواز بن کر حکومتی سطح پر آپ کے مسائل کو بھرپور انداز میں اٹھاؤں گا۔ میری کوشش ہوگی کہ ہر شہری کو عزت، انصاف اور ترقی کے یکساں مواقع میسر آئیں۔ 
میرا مقصد صرف جیتنا نہیں، بلکہ آپ کے اعتماد کو ہمیشہ کمانا ہے۔ آپ کے ووٹ سے ہی پی پی 52 کی ترقی کا سفر شروع ہوگا.
 
والسلام

 راحیل کامران چیمہ 
امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 52

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry