بلاول بھٹو زرداری نے صرف 34 سال کی عمر میں سفارتکاری کے بے مثال جوہر دکھائے ہیں
By Dr Zarar Yousaf
بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ پاکستان نے اپنے نانا کی طرح اقوام متحدہ کی مختلف نشستوں میں پاکستان کا مدلل اور بہترین انداز میں مؤقف پیش کیا۔ ان کی اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل (ECOSOC) میں تقریر ، ان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) اور دیگر متعلقہ فورمز میں شرکت کی بدولت پاکستان کو کئی کامیابیاں ملیں ۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) میں 23 ستمبر 2022 نیویارک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں، ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات، اور عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی ۔ جس پہ 9جنوری 2023 کو جنیوا میں ایک ڈونر کانفرنس ہوئی میں دس ارب ڈالر کی امداد کے وعدے ہوئے ۔ یہ دنیا میں پہلا مرحلہ تھا جس میں دنیا کو بتایا گیا کہ سیلاب کی تباہ کاریاں اور موسمیاتی تبدیلی پاکستان کی وجہ سے نہیں ہے ۔ لہذا دنیا ہماری مدد کرے ۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر 21 ستمبر 2022 کو اقلیتوں کے حقوق سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی اور پاکستان کا مؤقف پیش کیا ۔
بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 15 دسمبر 2022 کو خطاب کرتے ہوئے مستقل رکنیت اور ویٹو کے حق کو "بنیادی طور پر غیر جمہوری باقیات" قرار دیا ۔
انہوں نے "Group of Friends on Countering Disinformation" کے پہلے اجلاس میں 23 جون 2022 کو کلیدی خطاب کیا، جس میں انہوں نے عالمی سطح پر غلط معلومات کے پھیلاؤ کے خلاف تعاون کی ضرورت پر زور دیا ۔
بلاول بھٹو زرداری نے صرف 34 سال کی عمر میں سفارتکاری کے بے مثال جوہر دکھائے ہیں ۔ لیکن جن کی آنکھوں پہ بغض کی پٹی بندھی ہے ان کو کچھ نظر نہیں آتا ۔
No comments yet.