جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

میر لیاقت علی لہڑی کی خصوصی دلچسپی: وحدت کالونی میں سیکیورٹی اور عوامی تحفظ کے لیے ایک اہم ترقیاتی منصوبے کا آغاز

بیبرگ خان مینگل، نور مینگل اور عمر مینگل نے وحدت کالونی کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی): پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی کی خصوصی دلچسپی اور پی ایس ڈی پی فنڈز کے تحت وحدت کالونی میں سیکیورٹی اور عوامی تحفظ کے لیے ایک اہم ترقیاتی منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت وحدت کالونی کی مختلف گلیوں میں سٹریٹ گیٹس کی تنصیب کا کام جاری ہے۔

سٹریٹ گیٹس کی تنصیب کا مقصد علاقے میں بڑھتی ہوئی چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ ٹریفک نظم و ضبط اور غیر ضروری آمد و رفت کو کنٹرول کرنا ہے۔ یہ اقدام وحدت کالونی کے مکینوں کے دیرینہ مطالبے پر اٹھایا گیا ہے تاکہ وہ خود کو محفوظ اور مطمئن محسوس کریں۔

منصوبے کے معائنے کے لیے بیبرگ خان مینگل، نور مینگل اور عمر مینگل نے وحدت کالونی کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کام میں معیار اور رفتار کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ عوام جلد از جلد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

علاقہ مکینوں نے سٹریٹ گیٹس کی تنصیب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت علی لہڑی اور دیگر متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا اور اُمید ظاہر کی کہ علاقے کی ترقی اور عوامی فلاح کے ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry