پاکستان پیپلز پارٹی کا 26مئی سے صوبہ بچاﺅ تحریک چلانے کا اعلان
یہ حکومت خیبر پختونخوا کی تاریخ کی سب سے کرپٹ حکومت بن چکی ہے جو عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آ کر صرف اپنی جیبیں بھر رہی ہے۔
پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا نے پی ٹی ائی کی خیبر پختونخوا میں قائم حکومت کہ پے در پہ کھربوں روپے کے کرپشن سکینڈلز اور صوبے کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور ناقص امن و امان کے خلاف 26 مئی سے،صوبہ بچاﺅ تحریک، چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے انفارمیشن سیکرٹری رہنما گوہر انقلابی نے پیپلز پارٹی پشاور کے بانی رہنما طاہر عباس اور پی پی پی کے دیگر رہنماﺅں پی ایس ایف کے لیڈر بھی شامل تھے کے ہمراہ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اول تو ہم پاکستانی افواج کو انڈیا کے خلاف بھرپور کاروائی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور سلام پیش کرتے ہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو کو جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے میزائل ٹیکنالوجی کو ترقی دی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے عالمی قوتوں کے سامنے پوری دنیا میں پاکستان کا مقدمہ لڑا اور اس وقت بھی پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ صوبے میں قائم پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جن کی یہ صوبے میں تیسری حکومت ہے نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے اگر ماضی میں دیکھا جائے تو مالم جبہ سکینڈل اور بی ار ٹی سکینڈل نمایا تھے جس پر احتسابی اداروں نے ابھی تک خاموشی اختیار کی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ اسی خاموشی کا فائدہ اٹھا کر اج پاکستان تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا کی حکومت کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے اور کھربوں
روپوں کے سکینڈل سامنے ارہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ سکینڈل ہم نہیں میڈیا ہی ان کی نشاندہی کر رہا ہے اور جب یہ سامنے اتے ہیں تو وزیر اور مشیر وزیراعلی علی امین گنڈا پور پر الزام لگاتے ہیں اور وزیراعلی علی امین گنڈا پور اٹھ کر اپنے وزراءپر ان سکینڈلز کا الزام لگاتے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس حمام میں سب ننگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتسابی اداروں نے جس طرح خاموشی اختیار کی ہے اب ان کو ان کے خلاف کاروائی کرنی چاہیے اور مرکز کو بھی ان کے خلاف کاروائی کا اغاز کرنا چاہیے۔ گوہر انقلابی نے کہا کہ چاہیے تو یہ تھا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور صوبے میں امن و امان قائم کرتے اور خیبر پختونخواہ کے حقوق کے لیے مرکز کے سامنے بیٹھ کر بات کرتے ہیں لیکن نہ تو وہ اپوزیشن سے بات کرنے کے موڈ میں ہے اور نہ صوبے کے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں وہ اس وقت صرف اور صرف کرپشن میں مصروف ہیں اور اپنی جیبیں بھر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر قبائلی علاقے پر نظر ڈالی جائے تو امن و امان کی صورتحال اتنی خراب ہے کہ جنوبی اضلاع میں سر شام تھانے بند کر دیے جاتے ہیں اور عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت اگیا ہے کہ پی ٹی ائی کی کرپٹ حکومت کو کھڈے لائن لگایا جائے اور عوامی طاقت سے ایک منتخب حکومت صوبے میں لائی جائے تاکہ عوام کو کرپشن سے نجات دلائی جائے اور قبائلی اضلاع میں امن و امان قائم ہو انہوں نے کہا کہ ہمیں تو ایسے محسوس ہو رہا ہے کہ وفاق نے خیبر پختونخواکی حکومت ٹھیکے پر دے رکھی ہے اور گزشتہ ڈیڑھ سال سے وفاق نے خیبر پختونخواہ کے عوام کو کوئی توجہ نہیں دی اور نہ ہی ان کا کوئی پوچھنے والا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہماری تحریک میں غریب مزدور اور پی ٹی ائی کی جانب سے بےروزگار ہونے والے 16 ہزار ملازمین بھی شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ 26 مئی کو انشائاللہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے عوامی طاقت سے دمادم مست قلندر ہوگا اور چور اور ڈاکوﺅں کو عوامی کٹہرے میں لایا جائے گا۔
No comments yet.