جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

فیلڈ مارشل بننے پر عاصم منیر کو مبارکباد، راجہ پرویز اشرف نے آپریشن بنیان المرصوص اور بھارتی جارحیت کے خلاف کامیابیوں کو سراہا

فیلڈ مارشل بننے پر عاصم منیر کو مبارکباد، راجہ پرویز اشرف نے آپریشن بنیان المرصوص اور بھارتی جارحیت کے خلاف کامیابیوں کو سراہا

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
 
 
 
 لاھور: سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل ببنے پر مبارکباد دیتے ہوئے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکو فیلڈ مارشل کے عہدے پر فائز کرنے کا حکومتی فیصلہ قابل ستائش ہے،جنرل سید عاصم کی عسکری قیادت اور پیشہ ورانہ مہارت پر قوم کو فخر ہے، سابق وزیراعظم نے کہا کہ سید عاصم منیر نے بنیان المرصوص آپریشن کے ذریعے دشمن کو دندان شکن جواب دیا اور وہ ایک ولولہ انگیز عسکری قیادت کے حامل ہیں، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان افواج نے اہم معرکہ سر کیا،انہوں نے مذید کہا کہ دنیا پاکستان افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی معترف ہے، پاکستان فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے فتح اپنے نام کی ہے اورقوم کو پاک فوج کے سپہ سالار فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی صلاحیتوں پر فخر ہے، راجہ پرویز اشرف نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف ظہیر احمد بابر کی خدمات کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ائیر چیف کی مددت ملازمت میں توسیع اور شہداء اور غازیوں کو اعلیٰ سرکاری اعزازات سے نوازنے کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں۔
 
 
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry