جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی اٹلی کے چیمبر آف ڈپٹیز کے صدر سے ملاقات

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی اٹلی کے چیمبر آف ڈپٹیز کے صدر سے ملاقات

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
 
اسلام آباد/روم،اٹلی: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اٹلی کے چمبر آف ڈپٹیز (ایوان زیریں)کے صدر جناب لورینزو فونتانا سے اہم ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے نئے پوپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے سرکاری دورے پر ہیں۔
 
چیئرمین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے خوشگوار تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو باہمی اعتماد پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر ایک دوسرے ے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر یورپی پارلیمنٹ میں اٹلی کی اصولی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تاریخی دوستانہ تعلقات کو سراہا اور پارلیمانی تعاون اور تبادلوں کے ذریعے عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
 
چیئرمین سینیٹ نے اٹلی کے وزیر داخلہ کے حالیہ دورہ پاکستان (6-7 مئی 2025) کا ذکر کیا اورمائیگریشن و افرادی قوت سے متعلق مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کا خیرمقدم کیا۔
 
چیئرمین نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان نے ذمہ داری اور ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے دفاع میں کارروائی کی۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ افغانستان پاکستان کا برادر ملک ہے اور پاکستان ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے۔
 
جناب فونتانا نے ملاقات پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا اور اپنے پاکستانی ہم منصب معزز سردار ایاز صادق کی طرف سے دی گئی دعوت پر
 پاکستان کے دورے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے پارلیمانی تعاون کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے دونوں پارلیمانوں کے درمیان تعاون و تبادلوں کو باقاعدہ بنانے کے لیے ایک معاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
 
اطالوی اسپیکر کے ساتھ یہ ملاقات اعلیٰ سطحی دوطرفہ پارلیمانی روابط کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوئی، جس کا اختتام دونوں جانب سے مسلسل سیاسی و پارلیمانی روابط کے عزم کے اعادے پر ہوا۔
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry