جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 74 ویں سالگرہ پر دونوں ممالک کے عوام کو مبارکباد پیش کیں

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 74 ویں سالگرہ پر دونوں ممالک کے عوام کو مبارکباد پیش کیں

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

 

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ممالک کے عوام کو مبارکباد پیش کیں۔ صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں اور پاکستان "ون چائنا" پالیسی کے اصولی مؤقف کا مضبوط حامی ہے۔  

 

صدر زرداری نے کہا کہ گزشتہ 7 دہائیوں کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں جو تزویراتی تعاون اور شراکت داری میں منسلک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار دوستی قائم ہے اور ہر مشکل وقت میں چینی حکومت اور عوام نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے، جس پر پاکستانی قوم انتہائی مشکور ہے۔  

 

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں چین کا اہم کردار رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور خیر سگالی کے جذبات پر مبنی ہیں۔ دونوں برادر ممالک مشترکہ خوشحالی، امن و استحکام اور خطے میں روابط کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ دونوں ممالک خطے اور دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔  

 

صدر زرداری نے چین کے پاکستان کے دفاعی شعبے کی مضبوطی میں اہم کردار کو سراہا اور کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) دونوں ممالک کے تعلقات کی ایک درخشاں مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ CPEC نے پاکستان کی معیشت، بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے شعبے پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان معیشت، ٹیکنالوجی، دفاع، تعلیم اور تجارت کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔  

 

آخر میں صدر آصف علی زرداری نے مستقبل میں چین کے ساتھ تعلقات کو مزید وسیع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 74 ویں سالگرہ کے موقع پر چینی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry