جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملہ: وزیراعظم شہباز کا شدید ردعمل، بھارتی سرپرستی کی مذمت"

معصوم بچوں کی شہادت پر وزیراعظم کا اظہارِ غم، دہشتگردوں کو قرار واقعی سزا دینے کا وعدہ

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

 

 

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خضدار میں اسکول بس پر بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی المیے اور تعلیم دشمن عمل قرار دیا۔ وزیراعظم نے دہشتگرد حملے میں معصوم بچوں اور ان کے اساتذہ کی شہادت پر گہرے رنج و ملال کا اظہار کیا اور مرحومین کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔  

انہوں نے زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں اور واقعے کے ذمہ داروں کے فوری تعین کے ساتھ ساتھ انہیں قرار واقعی سزا دلوانے پر زور دیا۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگردوں کا اسکول بس میں معصوم بچوں کو نشانہ بنانا بلوچستان میں تعلیم کے خلاف ان کی دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔  

وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردوں نے اسکول بس پر حملہ کر کے درندگی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ ان دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔ ان کے بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا اور اس مقصد کے حصول کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ 

انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کے مستقبل اور معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے ان دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک ضرور پہنچایا جائے گا۔ وزیراعظم نے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں ان معصوم بچوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں جو دہشتگردوں کی بربریت کا نشانہ بنے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سیکیورٹی فورسز اور حکومتِ پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم اور متحد ہیں۔

 

.

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry