جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پیپلز پارٹی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل پر شدید احتجاج: "نوکر شاہی کا غلام بنا دیا گیا ہے!

پیپلز پارٹی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل پر شدید احتجاج: "نوکر شاہی کا غلام بنا دیا گیا ہے!

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
 
 

لاھور : مجوزہ پنجاب لوکل گورنمنٹ بل پر جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بل میں بلدیاتی نمائندوں کو نوکر شاہی کا غلام بنا دیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر کو اختیارات کا گھنٹہ گھر بنانا مقامی نظام کی نفی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈی سی کے اختیارات کو چیک کرنے کیلئے کوئی منتخب نمائندہ موجود نہیں ہوگا اوراختیارات کی نچلی سطح تک آپشنل منتقلی صوبائی حکومت کی مرضی پر ہو گی۔پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری نے زور دیکر کہا کہ یہ بل پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 140-A کے متصادم ہے جس کے تحت ڈی سی حلقہ بندیوں پر بھی اثر انداز ہونگے۔ا نہوں نے واضح کیا کہ اس قانون سازی کا اصل مقصد مخالف سیاسی جماعتوں کے عوامی نمائندوں کو بے اختیار کرنا ہے۔انہوں نے کیا کہ ن لیگ لولہا لنگڑا بل لا کر مقامی حکومتیں قائم کرنیکا تاثر دینا چاہتی ہے،پیپلز پارٹی بااختیار عوامی نمائندوں کے بغیر لوکل گورنمنٹ بل قبول نہیں کریگی۔

 
 
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry