جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

"ارکان اسمبلی کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعزاز پر خراج تحسین، خضدار میں اسکول بس حملے کی مذمت"**

"ارکان اسمبلی کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعزاز پر خراج تحسین، خضدار میں اسکول بس حملے کی مذمت"**

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

 

 

لاہور (سیاسی رپورٹر) قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نوازے جانے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک فخرآموز لمحہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز نہ صرف جنرل عاصم منیر کی شاندار قیادت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے بلکہ یہ عوامی جذبات اور قومی سلامتی کے تقاضوں کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر پاکستانی قوم کے لیے فخر کی علامت بن چکے ہیں جبکہ دشمنانِ وطن خصوصاً بھارت کے لیے خوف کا باعث ہیں۔  

 

اراکین اسمبلی نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنی رسوائی چھپانے کے لیے پاکستان میں دہشتگردی کروا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سرپرستی میں معصوم بچوں کو نشانہ بنانا ایک بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستانی عوام بھارتی سازشوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے اور آپریشن "بنیان مرصوص" کی کامیابی نے قوم کے حوصلے بلند کر دیے ہیں۔  

 

پی ٹی آئی کے میجر (ر) محمد غلام سرور، صائمہ کنول، مسلم لیگ (ن) کے اراکین آمنہ حسن، ملک سیف الملوک کھوکھر، قدسیہ بتول، چوہدری سلطان طارق باجوہ، پیر اشرف رسول، رانا بابر، میاں ثاقب خورشید، ملک نوشیر خان لنگڑیال، مسلم لیگ (ضیا) کے غلام مرتضیٰ، پیپلز پارٹی کے سید حسن مرتضیٰ اور مسلم لیگ کونسل کے چوہدری اختر عباس نے "ایمراءو بلدیات" سے خصوصی گفتگو میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔  

 

آمنہ حسن، ملک سیف الملوک اور قدسیہ بتول نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی ترقی پاک فوج کی عسکری صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے مقابلے میں جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے حکمت عملی سے کام لیا اور آپریشن "بنیان مرصوص" کی کامیابی نے دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دے گا۔  

 

چوہدری سلطان طارق باجوہ، پیر اشرف رسول اور رانا بابر نے کہا کہ فیلڈ مارشل کے عہدے پر جنرل عاصم منیر کی ترقی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت میں پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف ناقابلِ فراموش کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے مضبوط کیا ہے۔  

 

میاں ثاقب خورشید، ملک نوشیر خان اور غلام مرتضیٰ نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی دفاعی قوت مزید مستحکم ہوئی ہے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے خضدار میں اسکول بس حملے کو دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ عالمی براداری کو بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی پر فوری نوٹس لینا چاہیے۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry