قومی اسمبلی کے ینگ پارلیمنٹرینز فورم کے زیر اہتمام پوسٹ لیجسلیٹو سکروٹنی ورکشاپ کا انعقاد
ورکشاپ میں قومی اسمبلی اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔
اسلام آباد: اسلام آباد، 25 مئی 2025 — قومی اسمبلی کے ینگ پارلیمنٹرینز فورم (YPF) نے صدر سیدہ نوشین افتخار اور سیکرٹری جنرل ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کی سربراہی میں شعور فاؤنڈیشن فار ایجوکیشن اینڈ اویئرنس (SFEA) کے تعاون سے دو روزہ پوسٹ لیجسلیٹو سکروٹنی (PLS) ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
ورکشاپ میں قومی اسمبلی اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس اہم اجلاس کا مقصد اس بات کو اجاگر کرنا تھا کہ قانون سازی کے بعد ان قوانین پر عملدرآمد کا مسلسل جائزہ لینا کیوں ضروری ہے۔
مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ پوسٹ لیجسلیٹو سکروٹنی نہ صرف قانون کے مؤثر نفاذ کو یقینی بناتی ہے بلکہ اس سے قانون کی مطابقت، کارکردگی اور بہتری کے امکانات بھی سامنے آتے ہیں۔ ورکشاپ کے دوران مختلف قوانین کی جانچ کے عملی طریقے، عوامی شمولیت، اور احتساب کے نظام پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ینگ پارلیمنٹرینز فورم کے نمائندوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اس طرح کی سرگرمیوں کے ذریعے قانون سازی کے عمل کو مزید شفاف، مؤثر اور عوامی مفاد کے مطابق بنائیں گے۔
No comments yet.