پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن کے انفارمیشن سیکرٹری سبط حسن کا پی پی-52 سمبڑیال کے عوام کے نام اہم پیغام**
پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن کے انفارمیشن سیکرٹری سبط حسن کا پی پی-52 سمبڑیال کے عوام کے نام اہم پیغام**
*پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن کے انفارمیشن سیکرٹری سبط حسن کا پی پی-52 سمبڑیال کے عوام کے نام اہم پیغام**
سمبڑیال (نامہ نگار) پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن کے انفارمیشن سیکرٹری سبط حسن نے پی پی-52 سمبڑیال کے عوام سے یکم جون کو ووٹ کے ذریعے راحیل کامران چیمہ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیر کے نشان پر مہر لگا کر عوام ن لیگ کے سیاسی تھانہ کلچر اور غنڈہ گردی کے خاتمے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ووٹ شہر کو سپورٹس کمپلیکس اور جدید ہسپتال جیسی بنیادی سہولیات دلانے کا موقع ہے۔
سبط حسن نے زور دے کر کہا کہ یہ انتخابی مہم عوامی اور کسان راج کی بحالی کی جدوجہد ہے جو سمبڑیال کے عوام کے حقوق اور ترقی کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ تیر کے نشان پر ٹھپہ لگا کر تبدیلی کا حصہ بنیں اور اپنے علاقے کی تقدیر بدلنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
No comments yet.