جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

مسلم لیگ کونسل کے مرکزی صدر وسابق پارلیمنٹیرین چوہدری نعیم حسین چٹھہ کی وفاقی کابینہ کی جانب سے ارمی چیف سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کےعہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد

مسلم لیگ کونسل کے مرکزی صدر وسابق پارلیمنٹیرین چوہدری نعیم حسین چٹھہ کی وفاقی کابینہ کی جانب سے ارمی چیف سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کےعہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
 
 
 
 
 
 

لاہور(سیاسی رپورٹر)وطن عزیز کی خالق جماعت مسلم لیگ کونسل کے مرکزی صدر وسابق پارلیمنٹیرین چوہدری نعیم حسین چٹھہ قائمقام چیئرمین چوہدری اختر عباس سمیت دیگر نے وفاقی کابینہ کی جانب سے ارمی چیف سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کےعہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد دی ہے اورکہاہے کہ بھارت کے خلاف فتح پر پوری پاکستانی قوم پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نریندرمودی ذلت سے دوچار اور زخمی ہے،باز نہیں آئے گا۔ اس معرکے میں نظریہ،اخلاص اور قومی وحدت کی طاقت سے کامیابی نصیب ہوئی ہے۔ حکومت ائندہ بجٹ میں عوام پر مزید ٹیکس لگانے کی بجائے زیادہ سے زیادہ ریلیف دے۔انہو نے کہا کہ افواج پاکستان کی ہر سطح کی قیادت اور میڈیا نے جس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے وہ تاریخی ہے۔ہمارے میڈیا نے مودی کے جھوٹے بیانیے کو پوری دنیامیں بے نقاب کیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے دکھا دیا کہ اگر ہم متحدہو ں تو دنیا کی کوئی بھی طاقت مقابلہ نہیں کر سکتی۔ان کاکہناتھاکہ امریکہ اسرائیل اور بھارت کا گٹھ جوڑ درحقیقت انسانیت کے خلاف ہے۔آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنانا حکومت کا فیصلہ ہے اور اس پر اختلاف نہیں۔یہ سنہرا موقع ہے کہ ملک کے اندر نفرتوں کو کم کیا جائے۔۔

 
 
 
 ٔ
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry