بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا قومی انسدادِ پولیو مہم سے متعلق پیغام: "پولیو سے پاک پاکستان ہمارا مشن ہے
بی بی آصفہ نے اس قومی مہم میں عوام کی شرکت کو اہم قرار دیتے ہوئے والدین، اساتذہ، علماء، معززینِ علاقہ اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ اس مشن میں بھرپور تعاون کریں۔
اسلام آباد: خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں ملک گیر انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے عوام کو آگاہی دی اور بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ
"ملک بھر میں پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم 26 مئی سے 1 جون تک جاری رہے گی، جس کا مقصد پانچ سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ بنانا ہے۔"
انہوں نے مزید بتایا کہ
"چار لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے تاکہ کوئی بچہ اس حفاظتی عمل سے محروم نہ رہ جائے۔"
بی بی آصفہ نے اس قومی مہم میں عوام کی شرکت کو اہم قرار دیتے ہوئے والدین، اساتذہ، علماء، معززینِ علاقہ اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ اس مشن میں بھرپور تعاون کریں۔
"آئیے، اس قومی مہم کا حصہ بنیں اور پولیو سے پاک مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کریں،" انہوں نے زور دیا۔
بی بی آصفہ بھٹو زرداری پولیو کے خلاف شعور بیدار کرنے میں سرگرم کردار ادا کرتی رہی ہیں، اور ان کا یہ پیغام قومی صحت کے ایجنڈے کو تقویت دینے کی ایک اہم کاوش ہے۔
No comments yet.