بلاول ہاؤس میں اہم ملاقاتیں، عوامی مسائل اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال
پارٹی قیادت نے رہنماؤں کو ہدایت دی کہ وہ عوامی مسائل کے حل اور پارٹی کی عوامی خدمت کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے کردار کو مزید مؤثر بنائیں۔
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے مختلف رہنماؤں نے بلاول ہاؤس کراچی میں اہم ملاقاتیں کیں۔
سندھ اسمبلی کے رکن سردار خان چانڈیو، قمبر کے ٹاؤن چیئرمین ریحان خان چانڈیو اور لشکر خان چانڈیو نے پارٹی قیادت سے ملاقات کی، جس میں اپنے حلقے کے عوامی مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں بلدیاتی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی فلاحی منصوبوں پر غور کیا گیا۔
اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیف وہپ اور رکن پارلیمان اعجاز خان جاکھرانی نے بھی بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایوان زیریں کے معاملات، پارلیمانی حکمت عملی اور قانون سازی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ میں محکمہ امور توانائی کے وزیر سید ناصر حسین شاہ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔
پارٹی قیادت نے رہنماؤں کو ہدایت دی کہ وہ عوامی مسائل کے حل اور پارٹی کی عوامی خدمت کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے کردار کو مزید مؤثر بنائیں۔
No comments yet.