جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پیپلز پارٹی نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنایا، صدر زرداری کا مسلح افواج کو خراج تحسین"

پیپلز پارٹی نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنایا، صدر زرداری کا مسلح افواج کو خراج تحسین"

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
 
 
 
 
 

لاھور: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط ریاست ہے جس کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر رہنما بیرسٹر عامر حسن اور دیگر کیساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے پاکستان کی سالمیت اور اس کے دفاع کے لیے پرعزم ہے ،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ٹوٹے ہوئے پاکستان کو ایٹمی پروگرام دیا جبکہ محترمہ شہید نے میزائل ٹیکنالوجی دی۔انہوں نے کہا کہ 2013 کی پیپلز پارٹی حکومت نے پاک فضائیہ کو مزید مضبوط کیا اور آج بھی ہم پاکستان کے دفاع کو مضبوط کر رہے ہیں ۔صدر مملکت نے ۔مذید کہا کہ ہندوتوا والوں کا اکھنڈ بھارت کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، ہم نے آج سے 18 برس قبل بی بی کی شہادت کے وقت پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا تھا۔اس وقت بھارت کی طرف سے سندھ کو توڑنے کی کوشش کی گئی تاکہ پاکستان کو کمزور کیا جائے تو تب بھی میں نے پاکستان کا نعرہ لگا کے یہ بتایا تھا کہ سندھ پاکستان ہے اور پاکستان سندھ ہے اور پاکستان کی تمام اکائیاں مضبوطی سے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہیں۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کے اندر سیاسی استحکام کے لیے کام کرنا چاہتی ہے اور اسی لیے ہم پنجاب کے اندر مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کے کر رھے ہیں تاکہ پنجاب کے عوام کو اور پاکستان کے عوام کو ریلیف دیں کیونکہ پاکستان میں سیاسی نظام کو مضبوط کرنا، جمہوریت کو مضبوط کرنا اور سیاسی قوتوں کے درمیان ڈائیلاگ اور ہم آہنگی ہمارا مقصد ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے مسلح افواج کو خراج تحسین اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

 
 
 
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry