فیصل میر کی گورنر ہاؤس لاہور میں صدرِ پاکستان سے اہم ملاقات
صدرِ مملکت کا دوٹوک پیغام: بھارت کی کسی بھی جارحیت کا سو گنا طاقت سے جواب دیا جائے گا
لاہور (26 مئی 2025) — پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنما فیصل میر نے گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان کے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر اور صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں حالیہ علاقائی صورتحال، قومی سلامتی، اور پاکستان کی عالمی حیثیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیصل میر کے مطابق، صدرِ محترم نے گفتگو کے دوران واضح اور دوٹوک الفاظ میں کہا کہ "بھارت کی آئندہ کسی بھی جارحیت کا جواب سو گنا زیادہ طاقت سے دیا جائے گا۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حالیہ جنگ میں بھارت کی فیصلہ کن شکست کے بعد پاکستان ایک عالمی فوجی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔
صدرِ پاکستان نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر قومی رہنماؤں کے آئندہ بین الاقوامی دوروں کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف پیش کرنا ہے، جو بین الاقوامی برادری پر گہرا اثر ڈالے گا۔
صدرِ مملکت نے پرعزم انداز میں کہا کہ "اب واپسی کا کوئی راستہ نہیں — پاکستان پوری قوت کے ساتھ اُس راہ پر گامزن ہے جہاں وہ جلد دنیا کی صفِ اول کی معاشی طاقتوں میں شامل ہوگا۔"
No comments yet.