خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کا ایرانی وفد کے ساتھ ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال
خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کا ایرانی وفد کے ساتھ ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال
کراچی: خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی محترمہ آصفہ بھٹو زرداری سے سابق ایرانی صدر شہید ابراہیم رئیسی کی صاحبزادی ڈاکٹر ریحانہ رئیسی کی قیادت میں ایرانی وفد کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر دونوں اطراف نے پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور علاقائی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران شہید صدر ابراہیم رئیسی اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو سمیت تمام شہداء کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ ایرانی وفد نے پاکستان کے ساتھ گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا، جبکہ خاتون اول نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مفادات پر مبنی تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر دونوں طرف سے باہمی مفاد کے امور پر مثبت پیش رفت کی امید کا اظہار کیا گیا اور مستقبل میں مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کا عزم دہرایا گیا۔
No comments yet.