جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

بلاول بھٹو کا پی پی کے پی صدر سے رابطہ، پشاور ریلی پر تشدد کی مذمت اور صوبہ بچاؤ تحریک کو وسعت دینے کا اعلان

بلاول بھٹو کا پی پی کے پی صدر سے رابطہ، پشاور ریلی پر تشدد کی مذمت اور صوبہ بچاؤ تحریک کو وسعت دینے کا اعلان

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
 
 
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے خیبرپختونخوا صدر محمد علی شاہ باچہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ اس دوران انہوں نے پشاور میں "صوبہ بچاؤ تحریک" کے تحت منعقدہ ریلی پر ہونے والے تشدد کے واقعات کے بارے میں تفصیلات دریافت کیں۔  
 
محمد علی شاہ باچہ نے چیئرمین پی پی پی کو بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پرامن احتجاج کرنے والے کارکنوں پر آنسو گیس کے گولے برسائے، جس پر بلاول بھٹو زرداری نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ "پی پی پی کے پرامن مظاہرین پر تشدد ناقابل قبول ہے۔ صوبائی حکومت کی عوام سے براہ راست ٹکراؤ کی پالیسی ان پر بھاری پڑے گی۔"  
 
انہوں نے ریلی کے کامیاب انعقاد پر پی پی پی کے صدر خیبرپختونخوا کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ "اب صوبہ بچاؤ تحریک کو خیبرپختونخوا کے ہر گلی کوچے تک پھیلایا جائے گا۔ پی ٹی آئی کی غنڈہ سرکار ہماری راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکے گی۔"  
 
چیئرمین پی پی پی نے خیبرپختونخوا حکومت پر کرپشن، لاقانونیت اور بیروزگاری کے خلاف آواز اٹھانے والے عوام پر تشدد کرنے کے لیے سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ "عوام کے حقوق کو دبانے کی کوششیں ناکام ہوں گی اور تحریک مزید طاقت پکڑے گی۔"  
 
اس موقع پر پی پی پی کے قائدین نے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور صوبائی حکومت کے جابرانہ اقدامات کے خلاف مزید بڑے احتجاجی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
 
 
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry