پیپلز پارٹی کو بیرون ملک منظم کرنے کی ضرورت پر زور: بشیر ریاض**
پیپلز پارٹی کو بیرون ملک منظم کرنے کی ضرورت پر زور: بشیر ریاض**
**پیپلز پارٹی کو بیرون ملک منظم کرنے کی ضرورت پر زور: بشیر ریاض**
لاہور (نامہ نگار) چیئرمین بھٹو لیگسی فاؤنڈیشن بشیر ریاض نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو بیرون ملک منظم کرنے کے لیے تمام رہنماؤں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ وہ پیپلز سیکرٹیریٹ ماڈل ٹاؤن میں پیپلز پارٹی اوورسیز کے رہنماؤں خواجہ کلیم اور چودھری سجاد نذیر سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے دیگر ممتاز رہنماؤں میں نسیم صابر، مدثر شاکر، طاہر غالب، کامران ڈار، محمد عمر اور آصف بھٹی بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی لندن کے سینئر نائب صدر خواجہ کلیم نے بشیر ریاض کو گلدستہ پیش کیا، جبکہ چیئرمین بھٹو ایوارڈ کمیٹی چودھری سجاد نذیر نے پارٹی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی لندن کے تنظیمی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور پارٹی کو بیرون ملک مضبوط بنانے کے لیے اہم تجاویز پر غور کیا گیا۔
No comments yet.