جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی ضمانت کی سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی قیادت اور وکلاء کی کثیر تعداد موجود**

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی ضمانت کی سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی قیادت اور وکلاء کی کثیر تعداد موجود**

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

 

 

 

لاہور ہائیکورٹ میں پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کی ضمانتوں کی سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت میں موجود رہی۔ اس موقع پر صدر جنوبی پنجاب سینیٹر عون عباس بپی، چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ، اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین الدین ریاض قریشی سمیت پارلیمانی لیڈر علی امتیاز وڑائچ، متعدد ایم پی ایز، سینیٹرز اور وکلاء نے شرکت کی۔  

 

پی ٹی آئی کے اراکین جن میں چوہدری اعجاز شفیع، حافظ فرحت عباس، صائمہ کنول، باسمہ چوہدری، شیخ امتیاز محمود، حسن ذکاء نیازی، اویس ورک، سردار شہاب خان سیہڑ، فرخ جاوید مون، چوہدری آصف مجید، سجاد احمد وڑائچ، جام امان اللہ، چوہدری نعیم شفیق، رانا اورنگزیب، ارقم خان، اسامہ گجر، ملک شعیب اعوان، اطہر مقبول، عاطف اورنگزیب متیانہ، نواب رضی اللہ خان، عدنان ڈوگر، وسیم بدوزئی، ندیم قریشی، خالد جاوید ارائیں، نادیہ فاروق کھر، فرزانہ خلیل باجوہ، میاں احسن علی قریشی، رانا آفتاب احمد خان، چوہدری محمد طارق گجر، کلیم اللہ خان، حسن ملک، اقبال خٹک، اسمعیل سیلا، انصر ہرل، شیخ شاہد جاوید، راشد طفیل، جاوید نیاز منج، محمد علی خان ڈوگر، خالد نثار ڈوگر، وقاص مان، طارق محمود ساہی (زرناب شیر)، مہر محمد نواز بھروانہ، طیاب راشد سندھو، ملک ممتاز اسڑ، ذوالفقار بھٹی، اسد محمود خان، حنبل ثناء کریمی، جاوید کوثر، رانا عبدالرزاق خان، حسنین رضا، بشارت ڈوگر، امین اللہ خان، جنید ساہی، محمد اکرم چوہدری، احمر بھٹی، ندیم صادق ڈوگر، اسد عباس، زاہد اسمعیل بھٹہ، احمد مجتبی، اسد چیمہ، چوہدری عمیر وصی، یاسر محمود قریشی، سردار رئیس محبوب احمد خان، ٹکٹ ہولڈر عبداللہ مرالی، اویس اصغر، کوارڈینیٹر جنوبی پنجاب شمیل مرزا، سلمان بھابھہ اور دیگر نمایاں شخصیات شامل تھیں۔  

 

وکلاء کی ایک بڑی تعداد نے بھی عدالت میں عمران خان کی حمایت میں شرکت کی اور انصاف کے حصول کے لیے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے اس موقع پر عدالتی عمل میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عمران خان کے خلاف مقدمات سیاسی انتقام کی کارروائی ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عدالت کو فوری طور پر ان کی ضمانت منظور کرنی چاہیے تاکہ انصاف کا عمل یقینی بنایا جا سکے۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry