جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

جمہوریت کے استحکام کے لیے ہم آہنگی اور مکالمہ ضروری: صدر زرداری

جمہوریت کے استحکام کے لیے ہم آہنگی اور مکالمہ ضروری: صدر زرداری

Editor

ایک سال قبل

 
 
 
 
لاہور (نامہ نگار) صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریت کے تسلسل اور اداروں کے استحکام کے لیے باہمی ہم آہنگی اور سیاسی مکالمے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے دیرپا حل کے لیے تمام طبقات کے ساتھ مشاورت اور تعاون کے ذریعے آگے بڑھنا ہوگا۔ وہ گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی موجودگی میں پیپلز پارٹی کے جنوبی پنجاب کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفد میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے چوہدری ذکا اشرف، ممتاز علی چانگ، مخدوم شہاب الدین اور رکن قومی اسمبلی مخدوم طاہر شامل تھے۔  
 
ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب کے دیرینہ مسائل اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا جبکہ وفد نے جنوبی پنجاب کے عوام کو درپیش مشکلات سے صدر مملکت کو آگاہ کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے جمہوری اقدار کو مضبوط بنانے میں تمام سیاسی قوتوں کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے باہمی تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے سیاسی قیادت کو مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا تاکہ عوام کے مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کیا جا سکے۔
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry