جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پی پی 52 سمبڑیال میں ن لیگ کی دھاندلی اور غنڈہ گردی کی پیپلز پارٹی نے شدید مذمت کردی

پی پی 52 سمبڑیال میں ن لیگ کی دھاندلی اور غنڈہ گردی کی پیپلز پارٹی نے شدید مذمت کردی

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

  

 

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے پی پی 52 سمبڑیال میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے انتخابی دھاندلی اور غنڈہ گردی کے واقعات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں انتخابات کے دوران کئی سیاسی چہرے بے نقاب ہو رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی ایک بار پھر عوامی مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ راو بابر جمیل، ملک طاہر، شاہد عباس اور عمران کھوکھر کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے رویے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ شام کو فارم 47 کے ذریعے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔  

 

حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ متراں والی پولنگ اسٹیشن پر سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں جہاں ن لیگ کے کارکنوں نے عوام کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ رینجرز فورسز موقع پر پہنچ چکی ہیں اور صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے۔ تاہم، انہوں نے سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ انتخابات میں ہونے والی غنڈہ گردی کا نوٹس لیں اور جمہوریت دشمن عناصر کو بے نقاب کریں۔  

 

انہوں نے زور دے کر کہا کہ عوام کو لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ رکھا جائے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے واضح کیا کہ ایسے غیر جمہوری اقدامات پارٹی کے عوامی مقبولیت میں اضافے کے عمل کو روک نہیں سکیں گے اور انہوں نے جمہوریت کے تحفظ کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry