جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

بھارت کے خلاف اقوام متحدہ میں مقدمہ پیش کرنے بلاول کی قیادت میں پاکستانی وفد نیویارک پہنچ گیا

وفد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش سمیت دیگر اہم عالمی شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا۔

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

نیویارک (نامہ نگار): پاکستان کا پارلیمانی وفد وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جنگ کی جنون میں مبتلا بھارت کے خلاف اقوام متحدہ میں مقدمہ پیش کرنے کے لیے نیویارک پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش سمیت دیگر اہم عالمی شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا۔ وفد سلامتی کونسل کے رکن ممالک کو خطے میں بھارت کی جانب سے پیدا کردہ کشیدہ صورتحال سے بھی آگاہ کرے گا۔ اس کے علاوہ وفد غیر وابستہ ممالک کی تنظیم (NAM) کے اراکین سے ملاقات کرے گا اور نیویارک میں ہی تنظیم تعاون اسلامی (OIC) گروپ کو خطے کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ فراہم کرے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ وفد کل یعنی 3 جون کو واشنگٹن ڈی سی پہنچے گا اور 6 جون تک وہاں قیام کرے گا۔ وفد کا دورہ امریکہ 9 جون تک جاری رہے گا جس کے دوران وہ امریکی حکام سے اہم مذاکرات بھی انجام دے گا۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry