جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

وزیراعظم شہباز شریف کا دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کو تیز کرنے اور آبی وسائل کے مؤثر استعمال پر اہم اجلاس

وزیراعظم شہباز شریف کا دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کو تیز کرنے اور آبی وسائل کے مؤثر استعمال پر اہم اجلاس

Editor

ایک سال قبل

 
 
 
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دیامر بھاشا ڈیم اور دیگر آبی وسائل کے امور پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پانی کے ذخیرے کی استطاعت بڑھانے، زراعت کے لیے درکار پانی کی فراہمی، اور سیلاب کی روک تھام کے لیے نئے ڈیمز کی تعمیر کو ناگزیر قرار دیا گیا۔ وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ ہماری معاشی خود انحصاری کا دارومدار سستی بجلی اور زراعت پر ہے، جس کے لیے پانی کے ذخیرے بڑھانے اور پانی کے مؤثر استعمال کی اشد ضرورت ہے۔  
 
وزیراعظم نے ملک میں توانائی کی پیداوار اور پانی کے وافر ذخیرے کا مؤثر نظام قائم کرنے کے لیے دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں حائل تمام تر رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کرنے اور منصوبے کی جلد از جلد تکمیل پر بھی زور دیا۔  
 
اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور و بین الصوبائی روابط رانا ثناءاللہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان، اور دیگر متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
 
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry