جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، آصف علی زرداری

لاسٹ کا کم استعمال، جنگلات کا فروغ، ری سائیکلنگ اور ماحولیاتی تحفظ کی پالیسیوں کو اپنانا ہو گا

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔

صدر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی میں سیلاب، خشک سالی اور گرمی کی شدت سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے، فضا میں کاربن کے عالمی اخراج میں ہمارا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

 انہوں نے کہاکہ محدود وسائل کے باوجود ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی کوششیں اقتصادی منصوبے اڑان پاکستان سے ہم آہنگ ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پلاسٹ کا کم استعمال، جنگلات کا فروغ، ری سائیکلنگ اور ماحولیاتی تحفظ کی پالیسیوں کو اپنانا ہو گا، انہوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور قدرتی وسائل کے ذمے دارانہ استعمال کیلئے مل کر کام کریں۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry