چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی سفارتی وفد کی اہم ملاقاتیں، جنوبی ایشیا میں امن کی کوششیں جاری
سینیٹر شیری رحمان نے ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انڈس واٹر ٹریٹی اور مسئلہ کشمیر پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔ ا
واشنگٹن: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی سفارتی وفد امریکہ میں اہم ترین سفارتی ملاقاتوں میں مصروف ہے۔ اس وفد نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے امریکی سینیٹرز سے تفصیلی ملاقات کی۔
سینیٹر شیری رحمان نے ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انڈس واٹر ٹریٹی اور مسئلہ کشمیر پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اشتعال انگیزی کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔
شیری رحمان نے بھارت کے رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خطے میں ایک نیا غیر ذمہ دارانہ معمول مسلط کرنا چاہتا ہے، جس پر دنیا کو سنجیدہ تحفظات ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت جنگ چاہتا ہے جبکہ پاکستان امن کی کوششوں میں مصروف ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ دہشتگردی کے خلاف مشترکہ میکانزم کی ضرورت ہے اور غیر ثابت شدہ الزامات کو جنگ کی بنیاد نہیں بننے دینا چاہیے۔
شیری رحمان نے بتایا کہ پاکستانی وفد نے امریکی ثالثی سے جنگ بندی میں مدد پر شکریہ بھی ادا کیا۔ ملاقاتوں کا مقصد خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور دیرپا امن کی کوششوں کو فروغ دینا ہے۔
No comments yet.