جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

عالمی یوم ماحولیات پر بلاول بھٹو زرداری کا پیغام — پاکستان کو سبز انقلاب کی ضرورت ہے

اکستان کو ایک سبز انقلاب کی ضرورت ہے — ایسا انقلاب جو صرف زراعت تک محدود نہ ہو بلکہ سوچ، گورننس، اور ہماری روزمرہ زندگیوں کا حصہ بنے۔

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

 

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ایک اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماحول کے تحفظ اور آئندہ نسلوں کے لیے زمین کو محفوظ بنانے کے لیے فوری اور اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کو ایک سبز انقلاب کی ضرورت ہے — ایسا انقلاب جو صرف زراعت تک محدود نہ ہو بلکہ سوچ، گورننس، اور ہماری روزمرہ زندگیوں کا حصہ بنے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عالمی کاربن اخراج میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، لیکن ہم موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ "پاکستان دنیا سے موسمیاتی انصاف کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ ہمارے عوام کو تحفظ مل سکے،" بلاول نے کہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو ممالک زمین کو آلودہ کر رہے ہیں، انہیں اُن اقوام کے سامنے جواب دہ ہونا ہوگا جو اس ماحولیاتی تباہی کا سامنا کر رہی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی ماحولیاتی ویژن کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بی بی شہید نے اس وقت ماحول دوست سوچ کو قومی ترجیح بنایا جب دنیا اس حوالے سے ابتدائی مراحل میں تھی۔ ان کا وژن آج بھی ہماری توانائی کی پالیسی، جنگلات کے تحفظ اور آبی وسائل کے تحفظ میں زندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ "انسانوں کی غفلت، لالچ اور بے حسی نے زمین کو گہرے زخم دیے ہیں، اب ان زخموں کے علاج کا وقت ہے۔" بلاول نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آنے والے کل کے نگہبان ہیں، اور انہیں اپنی آواز، ووٹ اور وژن کا استعمال کرکے ایک صحت مند زمین کا مطالبہ کرنا چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے آخر میں سب کو اپیل کی: "آئیے! ہم سب زندگی کا انتخاب کریں، زمین کا انتخاب کریں!"

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry