صدر زرداری کا محنت کشوں کے حقوق پر زور: بجٹ میں اجرت میں 50 فیصد اضافے اور فلاحی اقدامات کا مطالبہ
صدر زرداری کا محنت کشوں کے حقوق پر زور: بجٹ میں اجرت میں 50 فیصد اضافے اور فلاحی اقدامات کا مطالبہ
صدر زرداری کا محنت کشوں کے حقوق پر زور: بجٹ میں اجرت میں 50 فیصد اضافے اور فلاحی اقدامات کا مطالبہ
لاھور: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ معاشرے کی ترقی محنت کشوں کو ریلیف دیے بغیر ممکن نہیں،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے ہیں۔وہ ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اورانچارج پیپلز لیبر بیورو چودھری منظور احمد سے ملاقات میں ان سے گفتگو کر رھے تھے۔صدر پاکستان نے کہا کہ امید ہے حکومت بجٹ میں محنت کش طبقات کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دے گی۔ملاقات میں آئندہ وفاقی بجٹ کے تناظر میں محنت کشوں اور سرکاری ملازمین کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر چودھری منظور احمد نےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 50 فیصد اضافے کی تجویز پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تمام ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہوں میں ضم اورپنشن اصلاحات ختم کی جائیں،محنت کشوں کی کم از کم ماہانہ اجرت 50 ہزار روپے مقرر کی جائے ،ای او بی آئی (EOBI) کی پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے،سرکاری ملازمین اور محنت کشوں کے لیے دیگر فلاحی اقدامات بجٹ کا حصہ بنائے جائیں،چودھری منظور نے تجویز پیش کی کہ پنجاب میں ورکرز ویلفیئر اور ای او بی آئی کے فنڈز کسی اور صوبائی منصوبے میں استعمال نہ کیا جائے کیونکہ ان فنڈز پر صرف محنت کشوں اور انکے خاندانوں کا حق ہے۔
No comments yet.