جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

واشنگٹن: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے اعلیٰ عہدیداران سے اہم ملاقات

واشنگٹن: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے اعلیٰ عہدیداران سے اہم ملاقات

Editor

11 ماہ قبل

Voting Line
واشنگٹن ڈی سی،: پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، بلاول بھٹو زرداری نے امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین برائن ماسٹ، رینکنگ ممبر گریگوری میکس، جنوبی و وسطی ایشیا سے متعلق ذیلی کمیٹی کے چیئرمین بل ہائزنگا، اور سینئر کانگریس مین بریڈ شرمین سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات جنوبی ایشیا میں امن و استحکام سے متعلق کھلے اور تعمیری تبادلہ خیال پر مبنی تھی۔
 
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی حکومت کی حالیہ اشتعال انگیزیوں پر پاکستان کے گہرے تحفظات کا اظہار کیا، بالخصوص سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنا ایک خطرناک نظیر اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
 
انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ دیرپا امن زبردستی یا دباؤ سے نہیں بلکہ صرف بامعنی مکالمے اور سفارتکاری سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
 
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکا کی جانب سے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے علاقائی امن اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے عزم کا اعادہ کیا۔
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry