چیئرمین بلاول بھٹو کا کامیاب سفارتی دورہ، پاکستانی موقف کو عالمی سطح پر نمایاں کیا
چیئرمین بلاول بھٹو کا کامیاب سفارتی دورہ، پاکستانی موقف کو عالمی سطح پر نمایاں کیا
"چیئرمین بلاول بھٹو کا کامیاب سفارتی دورہ، پاکستانی موقف کو عالمی سطح پر نمایاں کیا
لاہور (16 جون 2025) — پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک کامیاب سفارتی دورے کے بعد آج وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے نیویارک، واشنگٹن، لندن اور برسلز میں اہم حکومتی شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کیں، جہاں انہوں نے پاکستان کے موقف کو مؤثر طریقے سے پیش کیا۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری ریکارڈز اینڈ ایونٹس احسن رضوی کے مطابق، چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنی ذہانت اور مدلل دلائل سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے جھوٹے بیانیے کو ناکام بنایا اور پاکستانی موقف کو بین الاقوامی سطح پر مضبوطی سے اُجاگر کیا۔
احسن رضوی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے پانی، دہشت گردی اور کشمیر کے معاملات پر نہ صرف بھارت کے موقف کو چیلنج کیا بلکہ مودی حکومت کو دیپلومیٹک سطح پر شدید مشکلات میں ڈال دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، جبکہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے جی ایف تھنڈر طیارے اور میزائل ٹیکنالوجی حاصل کرکے ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنایا۔ اب عوام کو اندازہ ہو گیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری چین سے کیا لے کر آتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو پاکستان کی امن اور ترقی کی آواز ہیں، اور ان کی سفارتی کامیابیوں پر تمام پاکستانیوں کو فخر ہونا چاہیے۔ چیئرمین بلاول بھٹو کی کوششوں نے نہ صرف پاکستان کا وقار بلند کیا ہے بلکہ بھارت کو دیپلومیٹک جنگ میں منہ کی کھانا پڑی ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے زور دے کر کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان ایک مضبوط اور مستحکم خارجہ پالیسی کی طرف گامزن ہے۔
No comments yet.