اقلیتوں کے حقوق کے لیے سینیٹ میں خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ
پیپلز پارٹی کے رہنما خالد گل نے صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، اور سینیٹر شیری رحمان کو ایک باضابطہ درخواست ارسال کی ہے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خالد گل نے صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، اور سینیٹر شیری رحمان کو ایک باضابطہ درخواست ارسال کی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 11 اگست 2025 کو "یوم اقلیت" کے موقع پر سینیٹ آف پاکستان کا ایک خصوصی عام اجلاس اقلیتوں کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے منعقد کیا جائے۔
یہ مطالبہ سابقہ قومی اسمبلی اجلاسوں 2022 اور 2023 کی طرز پر کیا گیا ہے، جن میں مذہبی اقلیتوں کے آئینی، قانونی، اور سماجی حقوق پر اہم پیش رفت ہوئی تھی۔ خالد گل نے اپنی درخواست میں اس امر کو اجاگر کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت—قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید، صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، اور سابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف—نے ہمیشہ اقلیتوں کے تحفظ اور ان کے حقوق کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے۔
خالد گل نے مؤقف اختیار کیا کہ یومِ اقلیت کے موقع پر سینیٹ کا یہ اجلاس نہ صرف پاکستان کے آئینی عزم کی تجدید ہو گا بلکہ دنیا کو ایک مثبت پیغام بھی جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ خدا تعالیٰ ہماری قیادت کو سرخرو کرے اور اقلیتوں کی آواز ایوانِ بالا تک پہنچے۔
Extra ordinary and exclusive , research based succes stories of Junaid Qaiser's are highly appreciated.